آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ایاک نعبد کو ایاک نعبدو پڑھنا کیسا

 سوال نمبر 2613


السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے پر کہ  نماز میں ایاک نعبد کو ایاک نعبدو پڑھا جائے تو نماز ہوگی یا نہیں برائے کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں 

سائل محمد سہیل رضا حبیبی  بنگال


نماز ہوجاۓگی! کیوں کہ معنی میں تغیر واقع نہیں ہوا علامہ فخرالدین حسن بن منصور المعروف قاضیخاں متوفی ٥٩٢ھ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔ لوقراء ایاک نعبد و اشبع ضم الدال حتیٰ یصیر واؤ لم تفسدصلاتہ 

اگر کسی نے ایاک نعبد کو اس طرح پڑھا کہ ضمہ دال میں اشباع ہوگیا یہاں تک کہ واؤ پیدا ہو گیا تو اس کی نماز فاسد نہیں ہوگی فتاویٰ قاضیخاں ، المجلد الأول ، کتاب الصلاۃ ، ص١٢٩ (بیروت لبنان)


واللہ اعلم

کتبہ

عبیداللہ حنفی ، دھونرہ بریلی شریف




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney