سوال نمبر 2681
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور مدار پاک کو مدار العالمین کہنا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل: محمد اویس رضا عسجدی نواب گنج ضلع بریلی شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت سید بدیع الدین قطب المدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت پایۂ کے بزرگ اور ولی کامل ہیں ان کی شان و عظمت بہت ہی بلند و بالا ہے لیکن مدار العلمین کہنا جائز نہیں چونکہ اس کے اکثر معنی شان رسالت میں مخصوص ہیں اور دوسرا معنی شان الوہیت کا خاصہ ہے
جیساکہ حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی اختر رضا خان ازہری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں "مدار العلمین کہنا جائز نہیں ، اس لیے کہ اس کے اکثر معانی خاصۂ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرا معنی خاصۂ الوہیت ہے"( فتاوی تاج الشریعہ جلد اول صفحہ 439 ناشر مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا)
واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب
محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی خطیب و امام سنی غوثیہ جامع مسجد شانتی نگر بھیونڈی


0 تبصرے