آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نمازِ جنازہ کے بعد دعا مانگنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1917
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ نماز جنازہ کے بعد دعاء مانگنا کیسا ہے؟ جواب مدلل و مفصل تحریری پوسٹ میں عنایت فرمائیں۔ تاکہ دوسروں کو مطمئن کیا جاۓ۔ 
المستفتی محمد ندیم اختر رضوی کٹیہاری



 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوہاب
 نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا جائز ودرست ہے کیوں کہ نماز جنازہ من وجہ دعا ہے اور من وجہ نماز جیسا کہ فقہ کی کتابوں میں مصرح ہے اور حدیث شریف میں ہے لما التقی الناس بموته جلس رسول الله ﷺ علی المنبر وکشف مابینه وبین السماء فھو ینظر الی معارکھم فقال علیه السلام اخذ الرایۃ زید ابن حارثۃ فمضی حتی استشھد وصلی علیه ودعا له وقال استغفر واله دخل الجنۃ وھو یسعی بخاری شریف جلد ثانی ص٦١٢
 اس حدیث پاک کا خلاصہ یہی ہے کہ غزوۂ موتہ کے موقع پر جب اسلام وکفر کی جنگ ہونے لگی تو سرکار دوعالم ﷺ اپنے ممبر پر تشریف فرما ہوۓ اور جنگ کے حالات کو ملاحظہ فرمانے لگے اورجب آپ کے چہیتے غلام زید ابن حارثہ شہید ہوۓ اور ان پر نماز جنازہ پڑھ لی گئ تو آپ نے ان کےلئے دعا فرمائ اور لوگوں کو حکم دیا کہ تم لوگ استغفار کرو کیوں کہ وہ جنت میں ٹہل رہے ہیں ،، اور دوسری حدیث شریف میں ہے عن ابی ھریرۃ قال قال رسول الله ﷺ اذاصلیتم علی المیت فاخلصوا له الدعاء مشکوۃ شریف ص ١٤٦ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میت پر نماز پڑھ لو تو اس کے لئے خلوص دل سے دعا کرو مگر بہتر ہے کہ صف توڑنے کے بعد دعا کی جائے جیساکہ اور فتاوی امجدیہ جلداول صفحہ ٣١٩ پر ہےکہ نماز جنازہ کے بعد اگر میت کے لئے دعا کی گئ یا اس کو ایصال ثواب کیا گیا تو کچھ حرج نہیں مگر اسی ہیئت پر رہتے ہوۓ جس پر نماز پڑھی تھی ایسا نہ کریں بلکہ صف وغیرہ توڑنے کے بعد دعا وغیرہ کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں نیز بعد نماز جنازہ دعا معمولات الناس ہے یعنی زمانۂ قدیم سے اہلسنت وجماعت کے لوگوں کا معمول ہے اسی لئے فقہاۓ کرام نے اسے محمودومستحسن،مستحب و محبوب قرار دیا ہے والله اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد فرقان برکاتی امجدی
 ١٨/جمادی الاول ١٤٤٣ ھ ٢٣/دسمبر ٢٠٢١ ء



ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. مگر میرے تحریری پوچھے گئے مسئلے کا مکمل جواب ابھی نہیں مل سکا ہے۔ ایک حصہ چوٹ گیا ۔ وہ یہ ہے کہ"نماز جنازہ کے بعد میٹھائی جو تقسیم کی جاتی اس کا کیا ثبوت ہے؟"

    جواب دیںحذف کریں
  2. فتویٰ محمودیہ کا یہ فتوا دیوبند بھی دیتے ہیں کی نماز جنازہ کے بعد فوراً ثابت ہی نہیں ہے ! میت کو دفنانے کے بعد دعا مانگے کوئی حرج نہیں

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney