مسائل شرعیہ گروپ

مسائل شرعیہ گروپ 

تراویح کابیان

عیدین کا بیان 

زکوۃ کا بیان 

روزہ کا بیان 

ذبح کا بیان 

قربانی و عقیقہ کا بیان 


مسائل شرعیہ گروپ   کے اصول و ضوابط


فاسئـلـــــوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلــمـــون


(1) یہ گروپ مسلک اعلٰی حضرت کی پاسپانی اور پیغام اعلٰی حضرت کو عام کرنے کے لئے ہے  اس گروپ میں صرف سنی حضرات ہی شامل ہو سکتے ہیں


(2)تمام سائلین پر لازم ہے کہ وہ سوال سے قبل ہماری مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر مطلوبہ سوال تلاش کر لیں اگر نہ ملے تب ہی سوال کریں(ویب سائٹ کا لنک و تلاشنے کا طریقہ نیچے درج ہے) سوال اس طرح کریں 

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ (پھر اپنا سوال درج کریں )سوال ختم ہونے پراس طرح لکھیں ۔

المستفتی:۔ (اپنانام مع پتہ)


(3) کسی بھی جواب کو اس وقت تک شائع نہ کریں جب تک مسائل شرعیہ ویب سائٹ کا لنک نہ مل جائے


(4) تمامی ممبران پر لازم ہے کہ وہ اردو رسم الخط کا ہی استعمال کریں کسی اور رسم الخط کے استعمال سے گریز کریں


(5) سائلین پر لازم ہے کہ وہ ہندوستانی ٹائم ٹیبل کے اعتبار سے صبح 6 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان ہی سوال کریں


(6) اگر کسی سے شکایت ہو تو اس کے یا کسی انتظامیہ کے پرسنل پر رابطہ کریں (انتظامیہ کا واٹس ایپ نمبر نیچے درج ہے)نیز مناظرانہ طریقے پر بحث و مباحثہ نہ کریں اگر کسی جواب پر اعتراض ہو تو اصلاح کریں رجوع نہ کرنے کی صورت میں مؤدب انداز میں بحوالہ بحث کر سکتے ہیں۔

(7)  نفس مسئلہ بتانے پر سائلین حوالہ نہ طلب کریں ہاں اگر نفس مسئلہ غلط ہو تو پہلے دلیل سے رد کریں نفس مسئلہ بتانے والارجوع کرلے تو ٹھیک ہے ورنہ حوالہ طلب کرسکتےہیں نیز مؤدب انداز میں بحث و مباحثہ بھی کرسکتے ہیں ۔

(8) سیاسی وتاریخی سوال سے پرہیز کریں ۔

(9) سائلین کو اگر فوراً جواب مل گیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے سوالوں کا جواب تقریباً تین دن کے اندر دیا جائے گااس سے پہلے مجیب حضرات کو پریشان نہ کریں ۔

(10) جن احباب کو جواب دہی کی اجازت حاصل ہو وہی جواب عنایت فرمائیں نئے امیدوار اجازت لیکر جواب قلمبند کر سکتے ہیں۔

(11)  تمامی شرکاء گروپ میں اتحاد واتفاق لازم العمل امر ہے ذاتیات پر بحث ممنوع ہے کسی بھی قسم کا ویڈیو آڈیو امیج یا دوسرے گروپ کا پوسٹ ہرگز نہیں بھیج سکتے ہیں۔

(12)  قوانین پر عمل کرکے گروپ کے نظم و نسق کو قائم رکھیں بصورت دیگر خارجہ یقینی ہے۔

نــوٹ :۔تمامی ممبران سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسائل شرعیہ ویب سائٹ کو پڑھیں اور لوگوں کے درمیان اس ویب سائٹ کا چرچہ بھی کریںتاکہ غیروں کی ویب سائٹ سے لوگ بے نیاز ہو سکیں۔ویب سائٹ کے لئےنیچے نام پر کلک کریں

     نــوٹ :۔تمامی ممبران سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسائل شرعیہ ویب سائٹ کو پڑھیں اور لوگوں کے درمیان اس ویب سائٹ کا چرچہ بھی کریںتاکہ غیروں کی ویب سائٹ سے لوگ بے نیاز ہو سکیں۔ویب سائٹ کے لئےنیچے نام پر کلک کریں۔

      فتاوی مسائل شرعیہ         

مسائل شرعیہ گروپ (۱)

مسائل شرعیہ گروپ(۲)         

تعلیمات وارث انبیاء

ویب سائٹ پر مسئلہ تلاش کریں

ہمارے گروپ کو جوائن کریں

امید ہے آپ تمام احباب مذکورہ بالاقوانین کی رعایت سے گروپ کا ماحول پرسکون بنائے رہیں گے اور فروغ مسلک اعلٰی حضرت میں ہمارے معاون ثابت ہونگے۔ان شا ء اللہ الرحمن

منتظمین مسائل شرعیہ گروپ الہند

مولانا محمد وسیم فیضی 

حافظ(حکیم) صبغت اللہ فیضی 

مولانامحمد ابراہیم خاں امجدی

   مولانا معصوم رضا نوری  

مولانا غلام محمد صدیقی      

حافظ محمد معراج احمد    

حافظ ابرار القادری









ایک تبصرہ شائع کریں

9 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    میرے عزیز بھائیوں ہم اس گروپ کو جوائن کرنا چاہ رہے ہیں لیکن نہیں ہو پارہا ہے براۓ کرم مہربانی فرمائیں 8173954920 اس نمبر کو ایڈ کردیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اس نمبر کو ایڈ کر لیں 8938856344

    جواب دیںحذف کریں
  3. السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ بعد سلام کے عرض ہے کہ اس نمبر کو شامل کر لیں

    جواب دیںحذف کریں
  4. مجھے اس گروپ میں ایڈ کیجیے
    سبھی ایڈمن حضرات سے عرض ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. کیا حیض کی حالت میں سورہ اخلاص پڑھ سکتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  6. کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان متین مسئلہ ذیل میں کہ حالت روزہ میں اگر کوئی کان میں دوا ڈالے تو اس کا روزہ رہے گا یا نہیں؟ ۔
    سائل ۔غلام جیلانی ساکن کرناٹک

    جواب دیںحذف کریں
  7. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہے کہ اپنے بیٹے (حضرت ابرہیم علیہ السلام) یا حضرت امام حسین علیہ السلام میں سے کسی ایک کو چن لیجیۓ ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو چن لیا ، جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابرہیم علیہ السلام (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے) کو اپنے پاس بچپن میں ہی بلا لیا؟
    اگر ایسا ہی ہے تو برائے مہربانی تفصیل سے وضاحت فرمائیں
    جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney